ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکی الیکشن میں مبینہ روسی مداخلت کی تفتیش کے لیے گرینڈ جیوری

امریکی الیکشن میں مبینہ روسی مداخلت کی تفتیش کے لیے گرینڈ جیوری

Fri, 04 Aug 2017 22:39:09    S.O. News Service

واشنگٹن،4اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ برس منعقدہ امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات قطعی طور پر بے بنیاد ہیں اور مکمل جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یہ بیان ویسٹ ورجینیا کے شہر ہنٹنگٹن میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ دریں اثناء وال اسٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی الیکشن میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی کونسل نے ایک گرینڈ جیوری قائم کر دی ہے۔ خصوصی کونسل رابرٹ میولر کے اس اقدام کے نتیجے میں اب باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کی جا سکے گی۔ اس پیش رفت پر ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ فی الحال وہ جیوی کے قیام کے بارے میں آگاہ نہیں۔
 


Share: